• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

لاہور: 10 سالہ بچے سے دوسری بار زیادتی کی کوشش کرنے پر ملزم پکڑا گیا

شائع February 16, 2025

لاہور پولیس نے 10 سالہ بچے سے دوسری بار زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے زیادتی کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ون فائیو کی کال پر کارروائی کرتے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو حراست میں لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور کیا، اس موقع پر ملزم عبدالرحمٰن نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آن لائن پتنگیں بیچنے والے گودام پر چھاپہ

دوسری جانب تھانہ اکبری گیٹ کی پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں، 11 کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 300 گڈی پیپر اور بانسی تیلے برآمد کرلیے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کم مقدار میں آن لائن آرڈر لیکر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے خفیہ گودام بنا رکھا تھا، جہاں پتنگ بازی کا سامان تیار کرتے تھے، جب کہ ملزمان ارشد اور عمر نواز پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کر کے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025