• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

مہاجر پختون فساد کی سازش، حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں، فاروق ستار

شائع February 16, 2025
متحدہ رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے
—فائل فوٹو:
متحدہ رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے —فائل فوٹو:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خبردار کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام نہ کی گئی، اور عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی نازک صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کے ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت اقتدارکی آڑمیں بدعنوانی، مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کررہی ہے، ایک لاوا پک رہا ہے، جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ سندھ میں کہیں بھی آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آرہی، وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کےکسی رہنما نے ڈمپر مافیا کے خلاف بیان نہیں دیا، سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، ایک بار پھر پختون اور مہاجروں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 100 سے زیادہ کراچی کے شہری ڈمپر اور کنٹینرز مافیا کی بھینٹ چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، شہر قائد کی موجودہ صورت حال بم کی طرح ہوگئی ہے، جو کسی وقت بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد اگر بیان نا بھی دیتے تو بھی عوام میں بہت غم و غصہ موجود تھا، انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نا دیا گیا تو حالات 1985 سے زیادہ برے ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔

کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

کمشنر حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

اس سے ایک روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025