• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

کراچی : صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر پر پارکنگ مافیا کا بہیمانہ تشدد

شائع February 16, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں پارکنگ مافیا کے درجن بھر کارندوں نے تاجر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں پارکنگ مافیا کے ایک درجن سے زائد کارندوں نے تاجر کو گھیر کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پارکنگ مافیا کے تشدد کا نشانہ بننے والے تاجر اسامہ کی آنکھوں ، سر اور دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی (کمیڈا) کے صدر منہاج گلفام کے مطابق واقعہ اضافی پیسے مانگے پر رات کو پیش آیا تھا، دکاندار نے اپنی دکان کے سامنے بائیک پارک کی تھی، دکانداروں کی پارکنگ فری ہے پھر بھی اس نے 100 روپے دیے۔

منہاج گلفام کا مزید کہنا تھا کہ پارکنگ مافیا کے کارندے نے تاخیر کو جواز بناتے ہوئے اضافی پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر تلخ کلامی کے بعد اسامہ کو بری طرح سے پیٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب نے پارکنگ فری کی تھی تو یہاں کیسے چل رہی ہے، آج پریڈی تھانے میں پارکنگ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ ہفتے شہر بھر میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے اب کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر قائم 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی جب کہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہےگی۔

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکشن جاری کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ختم کر دیا جائے گا جب کہ کے ایم سی کے نام پر غیرقانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025