• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ورکرز یونین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

شائع February 16, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ورکرز یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کےخلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ورکر یونین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر ملازمین کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا۔

ورکرز یونین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد زون کے ملازمین کل یو ایس سی ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے جب کہ باقی ملازمین اپنے اپنے زونز اور ریجنز میں مظاہرہ کریں گے۔

ورکرز یونین نے برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع کے لیے عدالتوں سے رجوع کا بھی اعلان کردیا۔

سیکریٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجا مسکین کا کہنا تھا کہ کل ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا، ڈیلی ویجز کے بعد اگلی باری ادارے کے کنٹرکٹ اور مستقل ملازمین کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برطرفیوں کے خلاف این آئی آر سی کے لیے کیس تیار کررہے ہیں، برطرفیوں کےخلاف حکم امتناع کے لیے کل عدالت سے رجوع کریں گے۔

راجا مسکین کا کہنا تھا کہ ایک ڈیلی ویجر جنید قریشی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی، ہم اس کی ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف درج کرانے کی کوشش گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کردیا اور گزشتہ روز 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔

فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025