• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں، عظمیٰ بخاری

شائع February 16, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ترجمان سندھ حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہورہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کےعلاقے میں حادثے کو وفاق پرمت ڈالیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے حکومت سندھ کے ترجمان ارسلان شیخ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا وہ جلد از جلد لگ جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اس کے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں لہذا سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 16سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت، مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ ہیں، مالی سال ختم ہونے والا ہے مراد علی شاہ اب تک اپنے علاقے کی گلیاں، سڑکیں اور ہائی وے تک نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو انکے حصے کے فنڈز ملتے ہیں لیکن مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو گراؤنڈ رئیلٹی پر بریفننگ بھی دیں۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا تھا کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے دوسرے صوبوں پر بھی نظر کرم کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025