• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، چیئرمین پی سی بی

شائع February 16, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں چیمئنز ٹرافی پر ہیں اور پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز ، 2017 کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چمپئینزٹرافی کرٹین ریزر تقریب سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس ایونٹ پر ہیں اور پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے تعاون کرنے پر سیکیورٹی ایجنسیز، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 4 انٹرنیشنل ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں، آئی سی سی ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بہت محنت کی اور ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئے ہمارے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھیں اور اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں۔

علاوہ ازیں، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے پاکستان کے جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کے 117 دنوں میں تیار ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025