• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

پشاور اور مضافات میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں اور دفاتر سے نکل آئے

شائع February 18, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، خوف و ہراس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں آج صبح بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 22 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 13 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ 4.8 شدت کے زلزلے کی گہرائی 17 کلومیٹر اور اس کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح جبکہ بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025