• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

شائع February 18, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار 345 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 345 پوائنٹس یا 1.2 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 88 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار 743 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا کہ اچھے کارپوریٹ نتائج نے نئی ادارہ جاتی خریداری کو راغب کیا۔

یوسف ایم فاروق کا کہنا تھا کہ بظاہر معیشت دوبارہ پٹری پر آ رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور آج جاری کیے گئے حقیقی شرح تبادلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے متعدد سرمایہ کاروں کو یقین ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو سکتی ہے، اور تیزی سے قدر میں کمی طویل مدتی استحکام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت بحالی کے آثار دیکھے جا رہے ہیں، ایندھن کی کھپت، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آئی ہے، تاہم بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سست روی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 3 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025