• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شائع February 18, 2025
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام ایک ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے تک جا پہنچے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 77 روپے میں فروخت ہوا۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 910 ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ 1700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئے تھے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی ایک ہزار 458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے ہوگئی تھی۔

15 فروری کو فی تولہ خالص سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025