• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل

شائع February 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ دن قبل بیماری کی وجہ سے سوشل میڈیا سے چند دن تک دور رہنے والی اداکارہ صبا قمر کی مرد میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنے مرد میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ نخرے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صبا قمر کرسی پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ ان کے پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ صبا قمر سے اظہار محبت کرکے ان کی ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں جب کہ ان کے اظہار محبت کے جواب میں اداکارہ بھی انہیں ’آئی لو یو‘ بولتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر کے میک اپ آرٹسٹ مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبا قمر کے لیے دعائیں کریں، وہ شدید بیمار تھیں لیکن اب وہ تیزی سے صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں غیر محرم مرد کے ساتھ اس طرح ویڈیوی بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

کچھ لوگوں نے میک اپ آرٹسٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ آج کل کے میک اپ آرٹسٹ بھی میک اپ کے بہانے ہاتھ پھیرتے رہتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کے بیٹے ہیں؟

مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025