• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am

بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپس مل گئیں

شائع February 18, 2025
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ’ٹیم آف دی ایئر‘ کی اعزازی کیپس سے نوازا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی20 ٹیم آف دے ایئر میں پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابراعظم واحد کھلاڑی تھے، جنہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور حارث رؤف شامل تھے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے صرف ایک روز قبل آئی سی سی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کی ٹی20 اور اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپس سے دی ہیں۔

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں نے اعزازی کیپ ملنے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا اور کیپ پہن کر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

اس موقع پر، شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پاس پہلے بھی آئی سی سی بہت کیپس موجود ہیں اور اب ایک اور آگئی لیکن یہ میرے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہم نے جو سیریز جیتی وہ آسان نہیں تھیں۔

اس کے علاوہ، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025