• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش

شائع February 19, 2025
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’وی 50‘ کو نہ صرف بہترین کیمرا بلکہ فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

ویوو ’وی 50‘ کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ دو بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دونوں 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ’ویوو: وی 50‘ کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی جدید ٹولز دیے گئے ہیں۔

فون کو اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن جنریشن 7 کی چپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 90 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

’ویوو: وی 50‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 10 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لے پیش کردیا گیا، جسے کیمروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025