• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

شائع February 20, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر پولیس اہلکاروں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔

ہانا پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نوید اختر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھاری اسلحے سے لیس تھے اور بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

ایس ایچ او نوید اختر نے بتایا کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا اور باقی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی ان کی وطن سے بے پناہ محبت اور دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025