روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قدر بڑھنے کا رجحان جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ 24 فروری کو پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 0.03 فیصد اضافے کے بعد 279 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 21 فروری کو ڈالر 0.04 فیصد مہنگا ہو کر 279 روپے 46 پیسے پر پہنچا تھا۔