• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm

افغانستان میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، 29 افراد جاں بحق

شائع February 25, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد اسرائیل سیار نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں ژالہ باری کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کا تعلق 2 خاندانوں سے ہے، جو پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔

دوسرے صوبے جنوبی قندھار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں متعدد مقامات پر 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کپڑے دھونے میں مصروف 4 خواتین سیلاب کے پانی میں بہہ گئیں اور صرف ایک خاتون زندہ بچیں۔

مزید بتایا کہ قندھار میں ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوئے۔

دہائیوں کی جنگ کے بعد دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دوچار ہے۔

افغانستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے چھٹے نمبر پر ہے۔

2023 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کے افغانستان میں نمائندے سٹیفن روڈریکس نے کہا تھا کہ خشک سالی، سیلاب اور زرعی پیداوار میں کمی اہم خطرات ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025