• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm

ارمغان کے باپ سے بنگلہ خالی کروایا جائے، ڈیفنس کے رہائشیوں کا اعلیٰ حکام کو خط

شائع February 26, 2025
ارمغان سے رابطہ رکھنے والے پولیس افسر کو چھوڑ دیا گیا، ایس ایس پی ون فائیو کا بیان لیا جائے گا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ارمغان سے رابطہ رکھنے والے پولیس افسر کو چھوڑ دیا گیا، ایس ایس پی ون فائیو کا بیان لیا جائے گا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد ڈیفنس کے رہائشیوں نے ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کے خلاف ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ اور اسٹیشن کمانڈر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو خط ارسال کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیفنس کے رہائشیوں کی جانب سے ڈی ایچ اے رولز کی خلاف ورزی پر ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں لکھا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

خط میں ارمغان کے زیر استعمال بنگلے کے اصل مالک کو سامنے لانے اور ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی سے بھی بنگلے کو خالی کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

رہائشیوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ملزم ارمغان کے زیر استعمال بنگلے سے متعدد مرتبہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوئی، 2024 کے دوران بنگلے میں غیر قانونی طور پر شیروں کو بھی رکھا گیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ارمغان قریشی 100 نجی سیکیورٹی گارڈ رکھتا تھا اور اپنے گارڈز کے ذریعے خواتین اورگھریلو ملازمین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے، 8 فروری کو بنگلے میں ارمغان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی وجہ سے دیگر رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔

پولیس افسر کو چھوڑدیا گیا

گذری پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ندیم کو ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزام میں پوچھ گچھ کے بعد گزشتہ روز چھوڑ دیا گیا۔

اے ایس آئی ندیم نے تفتیس کاروں کو بتایا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چکا تھا، ملزم سے مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں رابطہ اور بات چیت ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ون فائیو کی بیان کیلئے طلبی

دوسری جانب ارمغان کے تشدد سے زخمی ہونے والی لڑکی زوما کے ہسپتال پہنچنے کے بعد ون فائیو کے پولیس افسر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی مہزور علی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ واقعے سے متعلق سب انسپکٹر نیاز کا بیان لے لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 فروری 2025
کارٹون : 26 فروری 2025