• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm

وفاقی کابینہ میں توسیع، کل 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

شائع February 26, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وزراء کل حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل شام 4 بجے ایوان صدر میں ہو گی، نئے وزرا کی تعداد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم اور سروسز چیفس تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو نئے وزراء کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی، 10 کے قریب نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق چوہدری، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی اور حنیف عباسی بطور وزیر کل حلف اٹھائیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 فروری 2025
کارٹون : 26 فروری 2025