• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • ISB: Maghrib 6:02pm Isha 7:25pm

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند

شائع February 26, 2025 اپ ڈیٹ February 27, 2025 09:33am
— فوٹو: پولیس دیامر
— فوٹو: پولیس دیامر

کوہستان میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے مین روڈ بلاک ہو گیا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر پھنس گئے۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سوات، دیر اپر، چترال، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری ہوئی، جبکہ ہنزہ، اسکردو، غذر، دیامر اور تقریباً گلگت بلتستان کے تمام اضلاع برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہے، بارش کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے علاقے میں بھی پارہ گر گیا۔

ترجمان دیامر پولیس راجا اشفاق طاہر نے ڈان کو بتایا کہ قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بلاک ہو گئی اور دونوں طرف مسافر پھنس گئے جبکہ سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔

ترجمان دیامر پولیس نے کہا کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے، تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے، جو گزشتہ رات بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہو گئی تھی۔

داسو میں، اپر کوہستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم رحمٰن جدون نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے قراقرم ہائی وے پر پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے ایک ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس نے انتظامیہ سے شکایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم رحمٰن نے پھنسے ہوئے مسافروں کو روڈ بلاک ہونے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کوہستان انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت پڑنے پر رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ پھنسے ہوئے مسافروں سے اوور چارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خرم رحمٰن کا کہنا تھا کہ سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم امید ہے کہ رات تک سڑک کھل جائے گی، انہوں نے کہا کہ داسو رورل ہیلتھ سینٹر میں 200 سے زائد خاندانوں کو رکھا گیا ہے۔

ترجمان دیامر پولیس راجا اشفاق طاہر نے کہا کہ دیامر کے ہودر کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ضلع قراقرم ہائی وے کو دوبارہ بلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کے متاثرہ حصے کو کھولنے کے لیے ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 فروری 2025
کارٹون : 26 فروری 2025