• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

’کیپٹن امریکا‘ کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گر گئی

شائع February 28, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ‘ کی اسکریننگ کے دوران امریکا میں سینما کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر وناٹچی کے سینما کی چھت عین اس وقت گری جب دو افراد فلم دیکھنے میں محو تھے۔

عالمی سازش کی کوشش کو ناکام بنانے کی کہانی پر مبنی فلم کو دیکھنے کے لیے تاریخی لبرٹی سینما میں صرف دو افراد فلم دیکھ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی اسکریننگ کے دوران رات کو 8 بجے سینما کی چھت اچانک گری، جس سے فلم دیکھنے والے دونوں افراد زخمی ہوگئے۔

فلم کی اسکریننگ کے دوران نہ صرف سینما کی چھت کا پہلا بلکہ درمیانی حصہ بھی گرا اور ملبا فلم دیکھنے والوں کے اوپر جا گرا۔

خوش قسمتی سے سینما میں صرف دو افراد فلم دیکھنے میں محو تھے جو کہ دونوں معمولی زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے سینما کو صاف کیا جب کہ سینما میں فلم اسکریننگز عارضی طور پر ملتوی کردی گئیں۔

’کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ‘ کو رواں ماہ 14 فروری کو امریکا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے اچھی کمائی کی۔

فلم کی کہانی کیپٹن امریکا کے مرکزی کردار کی جانب سے عالمی سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کے گرد گھومتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025