• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش کردیا

شائع March 6, 2025
—فوٹو: دی ورج
—فوٹو: دی ورج

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔

ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر پینل نصب ہوگا۔

مذکورہ موبائل کے بیک کیسنگ پر انتہائی چھوٹے ذرات سے تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولر پینل نصب ہوگا جو کہ موبائل کے کور جیسا دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ پینل کے اندر سے ہی تاروں کے ذریعے اسے بیٹری سے جوڑا گیا ہے جو کہ بیٹری کو چارجنگ سپلائی فراہم کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف چاہے تو مذکورہ سولر پینل کو نکال بھی سکے گا اور سولر پینل کے بجائے روایتی طریقے سے بجلی سے فون چارج کر سکے گا۔

مذکورہ سولر پینل دینے کا مقصد ہنگامی حالات میں بجلی کی عدم دستیابی پر فون کو چارجنگ فراہم کرنا ہے، اس لیے کمپنی نے فون میں سولر پینل کے بغیر روایتی طریقے سے چارجنگ کا آپشن بھی رکھا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ پیش کیے گئے ماڈیول کو حقیقی معنوں میں کب تک عام صارفین کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے دو سال کے اندر پیش کیا جائے گا۔

@tomsguide

This solar-charging smartphone concept from Infinix could mean a not-so-distant future where we can top off our phone’s battery life without needing a charging cord or wireless charging bank. Although there are certainly limitations in its current form, it seems that big tech is finally wising up to the benefits of scaling solar tech down and adding it to our gadgets #smartphone #solarcharger #solarpower #solarpowerbank #solarpowerphone #inifinix #smartphoneconcept #phoneconcept #techconcepts #mwc2025 #cooltech #futuretech #techtok #tomsguide

♬ Minimal for news / news suspense(1169746) - Hiraoka Kotaro

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025