• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:12pm Isha 7:35pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر پی سی بی کا احتجاج

شائع March 10, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ ملنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پی سی بی سی او او سمیر احمد کو نظر انداز کیا گیا اور انہیں گراونڈ میں موجود ہونے کے باوجود اختتامی تقریب کے لیے نہیں بلایا گیا۔

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران متعدد غلطیاں کیں، بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے درمیان ٹورنامنٹ کا غلط لوگو نشر کیا گیا اور لوگوں سے جان بوجھ پر پاکستان کا نام ہٹایا گیا۔

بعد ازاں، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے آغاز سے قبل بھارت کا ترانہ چلایا گیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین آئی سی سی جے شاہ، نیوزی لینڈ اور بی سی سی آئی آفیشلز کو اختتامی تقریب میں اسٹیج پر مدعو کیا گیا تاہم میزبان ملک ہونے کے باوجود کسی پاکستانی کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ڈان نیوز نے کئی مرتبہ آئی سی سی ترجمان سے رابطہ کیا مگر کونسل کی جانب سے کوئی جواب نہ ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اختتامی تقریب میں دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید تقریب میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ میزبان بورڈ کو نظر انداز کرنے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر کس کس کو مدعو کرنا ہے، اس کا فیصلہ آئی سی سی حکام نے کرنا ہوتا ہے۔

ماضی میں آئی سی سی ایونٹس کے اسٹیج پر میزبان ملک کی نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت نالاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 مارچ 2025
کارٹون : 10 مارچ 2025