• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:35pm

حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

شائع March 10, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی کی ولادت ہوئی ہے، شاہین شاہ آفریدی سمیت ساتھی کرکٹرز نے انہیں مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے حارث رؤف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کسی قسم کی پوسٹ نہیں کی گئی تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور حارث رؤف کے دوست شاہین شاہ آفریدی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہیں مبارکباد دی۔

شاہین آفریدی نے پوسٹ میں لکھا ’میرے بھائی حارث رؤف کے لیے بہت مبارکباد! اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اپنی پوسٹ میں حارث رؤف اور فیملی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی مزید خوشیوں کے لیے بھی دعا کی۔

دوسری جانب، حال ہی میں قومی ٹی 20 کے نائب کپتان بننے والے شاداب خان نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں حارث رؤف کو مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ شاداب خان کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم دونوں فاسٹ باؤلرز کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 11 مارچ 2025
کارٹون : 10 مارچ 2025