• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am

کمائی میں برکت کا تعلق مرد و عورت نہیں حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

شائع March 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ کمائی میں برکت کا تعلق مرد یا خاتون نہیں بلکہ حلال و حرام سے ہوتا ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ کے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خواتین کی جانب سے خواتین کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر بھی بات کی۔

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کسی بھی فرد کی کمائی میں برکت کا تعلق ایک تو حلال اور حرام سے ہوتا ہے، دوسرا اس شخص کی کتنی کمائی ہے، اس سے ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خدا نے مرد اور خواتین کو برابر درجہ دیا ہے، دونوں کی کمائی میں کوئی فرق نہیں، البتہ جس کی کمائی جتنی ہوگی، اس میں برکت بھی ایسی ہی ہوگی۔

نادیہ خان نے کہا کہ مذہب اسلام نے بھی مرد اور عورت کی کمائی میں کوئی تفریق نہیں رکھی، اسلام میں بھی عورت کے کاروبار کرنے کی اجازت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم مذہب کو فالو نہیں کرتے۔

ان کے مطابق ہم اپنے ارد گرد اور اہل خانہ کے لوگوں سے سنی سنائی باتوں کو آگے بڑھاتے ہیں، جس سے ہم اپنے مذہب سے بھی دور ہوتے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی کمائی میں برکت کا تعلق اس کی جنس نہیں بلکہ حلال و حرام اور کمائی سے ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی مثال دی کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش سے لے کر اب تک اپنی کمائی سے پرورش کی اور ان کی کمائی میں ہمیشہ برکت رہی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش ان کے والد یا اپنے والد کی کمائی سے نہیں کی اور یہ کہ بطور عورت ان کے پیسے بھی کبھی کسی نے نہیں ہڑپ کیے۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر کہیں کبھی ان کے پیسے پھنس بھی جاتے تھے تو انہیں وہ کچھ عرصے بعد مل جاتے تھے، خدا نے ہمیشہ ان کی کمائی میں برکت رکھی۔

انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ماضی میں دبئی میں ایک بینک کے اے ٹی ایم میں پیسے جمع کراتے وقت ان کے 25 ہزار درہم ان کے اکاؤنٹ میں نہیں آئے اور نہ وہ بینک کے سسٹم میں آئے اور بینک ایک سال تک انہیں پیسے دینے کو تیار نہیں تھا لیکن پھر انہیں اپنے پیسے واپس ملے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا بیان دینے والی اداکارہ نے کسی کو کوئی پیغام دینے کے لیے بات کہی ہو اور ان کے کہنے کا مطلب وہ نہ ہو، جو ہم سب نے سمجھا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اداکارہ صائمہ قریشی کا نام نہیں لیا جب کہ ٹی وی میزبانوں نے بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ان کے خیال میں عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025