• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am

سونا اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا، رانیا راؤ

شائع March 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلمی انداز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے والی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سونا اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا۔

رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑا۔

رانیا راؤ کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، جہاں اب انہوں نے پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے سونا اسمگل کرنے کا طریقہ سیکھا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق رانیا راؤ نے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کو متضادات بیانات دیے، جس میں پہلے انہوں نے متعدد بار اسمگلنگ کا اعتراف کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلی بار اسمگلنگ کی۔

اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اسمگلنگ کے لیے کسی گینگ نے پھنسایا، انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرنیشنل نمبرز سے دو ہفتے قبل کالز آنا شروع ہوئیں اور دبئی ایئرپورٹ پر افریکی نسل کے امریکی شخص نے انہیں سونے کے پیکٹ دیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی کو نہیں جانتیں لیکن انہیں عالمی اسمگلرز نے پھنسایا، جس کی وجہ سے اسمگلنگ پر مجبور ہوئیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بار بار دبئی اپنے دوسرے کاموں کی وجہ سے جاتی تھیں، وہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سمیت اپنے فوٹوشوٹس کے لیے دبئی آتی جاتی رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن پکڑی گئیں۔

رانیا راؤ نے بتایا کہ انہوں نے سونے کو اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے لباس، جسم اور جوتوں میں سونے کے بسکٹ چھپائے۔

ان کے مطابق انہوں نے ٹانگوں اور کمر پر سونے کے بسکٹ ٹیپ کی مدد سے چپکائے جب کہ جوتوں اور کپڑوں میں بھی بسکٹس کو چپکایا، تاہم حکام کے مطابق اداکارہ کے جیکٹ کے خفیہ خانوں سے بھی سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے منظم منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور رانیا راؤ کے اسمگلنگ کیس میں کرناٹکا پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہوں گے، کیوں کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر تعینات پروٹوکول افسر نے سینئر افسران کی ہدایت پر اداکارہ کو ایمیگریشن کاؤنٹر سے گزارنے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025