• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am

عامر خان کا تیسری خاتون سے تعلقات کا اعتراف

شائع March 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تیسری خاتون سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے خاتون کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو پریس کانفرنس کے لیے مدعو کیا، جہاں انہوں نے تیسری خاتون کو بھی صحافیوں سے ملوایا۔

عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ساٹھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور خود کو رومانوی شخص بھی قرار دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی اداکار سے مختلف فرمائشیں کرتے رہے اور انہوں نے صحافیوں کی فرمائش پر گانوں کو بھی گنگنایا اور صحافیوں کو کیک کاٹ کر بھی کھلایا۔

عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی محبوبہ گوری سپراٹ کو بھی صحافیوں سے ملوایا لیکن اس دوران انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی محبوبہ کی ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں، ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

اداکار کی درخواست پر صحافیوں اور فوٹوگرافرز نے گوری سپراٹ کی تصویر اور ویڈیو نہیں بنائی، تاہم دونوں سے شادی سے متعلق سوالات کیے۔

شادی کے سوال پر عامر خان نے کہا کہ ان کی عمر 60 سال ہوچکی ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ اتنے بڑھاپے میں شادی کرنا ان کے لیے مناسب رہے گا یا نہیں، تاہم وہ گوری سپراٹ کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے فوری طور پر گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کے منصوبے کو مسترد کیا، تاہم واضح کیا کہ دونوں ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

عامر خان نے اپنی محبوبہ سے متعلق کچھ معلومات بھی فراہم کی اور بتایا کہ پہلی بار دونوں کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی اور عامر خان کی کزن نے دونوں کو ملوایا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے لیکن ایک سال قبل دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا اور ان کے درمیان تعلقات ہوگئے۔

عامر خان کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ ایک 6 سالہ بیٹے کی ماں ہیں جب کہ وہ اداکار کے پروڈکشن ہاؤس میں ملازمت بھی کرتی ہیں۔

عامر خان نے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ وہ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے آنے، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کے لیے تیار کریں گے لیکن ابھی ان کی پرائیویسی کا خیال کیا جائے۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور گوری سپراٹ کے تعلقات پر دونوں کے اہل خانہ خوش ہیں۔

عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک روز قبل ہی گوری سپراٹ کی ملاقات شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی اور وہ بھی ان کے تعلقات پر خوش تھے۔

عامر خان کی جانب سے بڑھاپے میں تیسری خاتون کے ساتھ معاشقے کے اعتراف کے بعد ان کی خبر بھارت سمیت پاکستان اور دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔

مذکورہ خاتون سے تعلقات کے اعتراف سے قبل خبریں تھیں کہ ممکنہ طور پر عامر خان کے ساتھی اداکارہ اور خود سے نصف عمر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے ہیں لیکن دونوں نے ایسی خبروں پر کبھی وضاحت نہیں کی تھی۔

عامر خان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں، انہوں نے پہلی شادی کیریئر کے آغاز میں 1986 میں اداکارہ رینا دتا سے ہوئی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

عامر خان اور کرن راؤ کی شادی 16 سال بعد جولائی 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔

انہیں پہلی شادی سے دو بچے ارا خان اور جنید خان جب کہ دوسری شادی سے بیٹا آزاد خان ہیں۔

اب عامر خان نے تیسری خاتون سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر شادی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی کی عمر نہیں رہی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025