• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm

خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

شائع March 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔

مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔

اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ملازماؤں کی مدد کرتی ہیں۔

اس سے قبل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو 50 ہزار روپے دیے کہ وہ اپنی انتہائی اہم ضروریات پوری کر سکیں اور باقی پیسوں کو مشکل وقت کے لیے بچا کر رکھیں۔

صحیفہ جبار نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ لیکن ان کی جانب سے اپنی ملازمہ کو دیے گئے 50 ہزار روپے ان کی ملازمہ نے دو دن میں ختم کردیے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ملازمہ نے بچوں اور اہل خانہ کے لیے عید کے کپڑے لینے سمیت بچے کے لیے سائیکل خریدی، جس میں پورے پیسے خرچ ہوگئے۔

اداکارہ نے ملازمہ کی جانب سے بچوں اور اہل خانہ کے لیے کی گئی خریداری کو فضول خرچ قرار دیا تھا، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں کسی کو خیرات کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق ہدایات کرنے والیں؟

صارفین کا کہنا تھا کہ ملازمہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے لیے کماتی ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے محنت کرتی ہیں، جب ان کے پاس پیسے آئے تو انہوں نے ان سے خاندان والوں کی ضروریات پوری کیں، انہوں نے فضول خرچ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ اپنی پہلی پوسٹ ڈیلیٹ کردی جب کہ بعد ازاں ملازمہ کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوش دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ملازمہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ صحیفہ جبار پر تنقید نہ کریں، ان کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے تو پیسے دیے تھے، وہ بہنوں کی طرح ان کا خیال کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025