• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

شائع March 15, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

معروف لوک پنجابی گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کے مبینہ تشدد پر لاہور کے مقامی تھانے میں مقدمہ دائر کروادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نصیبو لال نے لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور استحصال کرنے کا مقدمہ دائر کروایا۔

پولیس کے مطابق گلوکار نصیبو لال نے شوہر کے مبینہ تشدد پر پولیس کو درخواست دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا گیا۔

گلوکارہ نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ اس دوران ان کے شوہر نوید حسین نے باہر سے آتے ہی گالم گلوچ شروع کرنے کے بعد طیش میں آکر اینٹ اٹھا کر گلوکارہ کو دے ماری۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ شوہر کی جانب سے اینٹ سے حملہ کرنے پر نصیبو لال کے چہرے، آنکھوں کے گرد اور ناک پر شدید چوٹیں لگیں۔

گلوکارہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نوید حسین اکثر ان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نصیبو لال پر تشدد کا واقعہ 14 مارچ کی سہ پہر 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے گلوکارہ کی فریاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی، تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

دوسری جانب نصیبو لال نے بھی واقعے سے متعلق تاحال میڈیا کو مزید کوئی بیان نہیں دیا۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں نصیبو لال کے شوہر محلے میں فائرنگ کرکے ایک محلے دار کو زخمی کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت گلوکارہ نے شوہر کو پولیس کی حراست سے رہا کروایا تھا۔

نصیبو لال نے 1970 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے پنجابی زبان کی فلموں میں گلوکاری سے آغاز کیا۔

نصیبو لال نے زیادہ تر پنجابی زبان میں گیت گائے ہیں تاہم انہوں نے اردو اور مارواڑی سمیت سرائیکی زبان میں بھی گلوکاری کی ہے۔

نصیبو لال کی بہن نورو لال بھی گلوکاری کرتی رہی ہیں اور ایک وقت میں لاہور ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر ان دونوں بہنوں کے گیتوں کے کیسٹس کی فروخت پر پابندی بھی لگادی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 2014 میں نصیبو لال اور ان کی بہن کے 40 سے زائد گانوں کو نامناسب شاعری کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی تھی۔

نصیبو لال نے نامناسب شاعری پر مبنی گیتوں کے علاوہ کئی مشہور گیت بھی گائے ہیں جن میں ’دل تاں پاگل ہےِ، جنے ٹکڑے ہوئے دل دے، یاداں تیریاں، وچھڑن وچھڑن اور جندھاں یار جدا ہوجاوے‘ شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025