• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

ابراہیم علی خان اپنی ڈیبیو فلم کے تبصرے پر پاکستانی ناقد پر برہم

شائع March 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اپنی ڈیبیو فلم ’نادانیا‘ کے تبصرے پر پاکستانی ناقد پر برہم ہوگئے، اداکار کا دھمکیاں دینے کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ کو گزشتہ ہفتے 7 مارچ کو نیٹ فلیکس پر جاری کیا گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کے برے طرح فلاپ ہونے اور شائقین کی جانب سے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سیف علی خان بیٹے کچھ مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم پر دیگر افراد کی طرح پاکستانی فلم ناقد تیمور اقبال نے بھی تبصرہ کیا جو کہ اداکار کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے ناقد کو انسٹاگرام پر میسیج کرکے دھمکیاں تک دے دیں۔

تیمور اقبال نامی شخص نے انسٹاگرام پر ابراہیم علی خان کی جانب سے انسٹاگرام میسیج میں دی گئی دھمکی کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں اداکار نے ناقد کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔

ابراہیم علی خان نے اپنے میسیج میں تیمور اقبال کے لیے لکھا کہ ان کا نام ان کے بھائی جیسا ہے لیکن افسوس کے انہیں اپنے الفاظ اپنے پاس رکھنے نہیں آتے، جس وجہ سے وہ انتہائی بدصورت لگتے ہیں۔

انہوں نے ناقد کو گندگی کا ٹکڑا بھی قرار دیا اور لکھا اگر وہ اداکار کو کہیں راستے پر مل گئے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ انہیں مزید بدصورت بنادیں۔

ابراہیم علی خان کے میسیج کے جواب میں پاکستانی ناقد نے مسکرا کر انہیں جواب دیا اور لکھا کہ اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ شاید ان کا تبصرہ کتنا برا تھا۔

پاکستانی ناقد نے لکھا کہ وہ مانتے ہیں کہ ان کے تبصرے میں ابراہیم علی خان کے ناک کی سرجری کی بات واقعی بھی بری تھی۔

ساتھ ہی پاکستانی ناقد نے اداکار کو جواب دیا کہ وہ ان کے والد کے بہت بڑے مداح ہیں، وہ اپنے والد کا نام ایسے خراب نہ کریں۔

ابراہیم علی خان کی جانب سے پاکستانی ناقد کو بھیجے گئے میسیج کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور صارفین نے ابراہیم علی خان کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

پاکستانی ناقد کے علاوہ بھارتی ناقدین نے بھی ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو برا قرار دیا اور اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اداکاری کے بجائے دوسرے شعبے میں ماہر بنائیں تو بہتر ہے، اداکاری ان کے بچوں کے بس کی بات نہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025