• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

امریکا: وسطی علاقوں میں طوفان، آندھی اور ژالہ باری سے 14 افراد ہلاک

شائع March 16, 2025
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طوفان اور شدید آندھی کا سب سے زیادہ خطرہ ہے
—فوٹو: رائٹرز
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طوفان اور شدید آندھی کا سب سے زیادہ خطرہ ہے —فوٹو: رائٹرز

امریکا کے وسطی علاقوں میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ویدر سروس کے ویدر پریڈیکشن سینٹر کے ماہر موسمیات ڈیوڈ روتھ نے بتایا کہ آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور مسوری کے کچھ حصوں میں کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے جمعہ کی رات اور ہفتہ کی علی الصبح 26 طوفانوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، لیکن طوفان نہیں آیا۔

میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں طوفان سے متعلق 11 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکام ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج الاباما اور مسیسیپی میں مزید طوفانوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے، طوفان کا امکان 30 فیصد ہے، اور یہ بہت اہم ہے۔

ریاستی پولیس نے بتایا کہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، کچھ علاقے طوفان ، آندھی اور ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میسوری کی وین کاؤنٹی میں 6، اوزارک کاؤنٹی میں 3 اور بٹلر اور جیفرسن کاؤنٹی میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، میسوری ہائی وے پٹرول نے تفصیلات بتائے بغیر ایکس پر بتایا کہ طوفان میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی طوفان اور شدید آندھی کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، این ڈبلیو ایس کے مطابق یہ طوفان پورے دن مشرق کی جانب بڑھے گا اور آدھی رات تک فلوریڈا پین ہینڈل اور اٹلانٹا تک مشرق کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

ہمسایہ ریاست آرکنساس میں حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025