• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm

گھوٹکی: رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ جاں بحق

شائع March 16, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے 2 محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب رکن سندھ صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

نرلی پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے 2 محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ سے جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔

حملے میں زخمی ہونے والے محافظوں کو ڈہرکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشیوشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بعد ازاں، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈھر نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ پوری دنیا کو پتا ہے اور صحافیوں سے بھی کچھ چھپا ہوا نہیں ہے جب کہ گھوٹکی پولیس کو بھی معلوم ہے یہ دہشت گردی شہریار خان شر کروا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ پتا نہیں سندھ کے بہادر بیٹے سے پالا پڑا ہے، یہاں پر سب شریف قومیں ہیں جو میرے ہمدرد ہیں اور دوست بھی ہیں، ہم اس حملے کا جواب کسی عام آدمی کو نہیں دیں گے سیدھا شہریار شر کو دیں گے۔

جام مہتاب کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت میں اپنے زرعی زمین پر جارہا تھا تو اس وقت شہریار شر نے مجھے دیکھا تھا واپس آکر ساری منصوبہ بندی کی ہے، میرا ایک ہمدرد بھی ان کے ساتھ تھا جس نے مجھے بتایا کہ یہ سازش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر جارہا تھا تو راستے میں 100 کے قریب افراد نے حملہ کیا ہے، ، بزدل نہیں ہوں کہ گھر چلا جاتا، ابھی بھی میں یہاں موجود ہوں دیکھتے ہیں پولیس کیا ایکشن لیتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025