• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:18pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:18pm

شوہر سے علیحدگی ہوئی ہے، طلاق نہیں، سابق بیوی نہ لکھا جائے، اہلیہ اے آر رحمٰن

شائع March 17, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

’آسکر‘ اور گریمی ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن المعروف اے آر کی اہلیہ سائرہ بانو نے واضح کیا ہے کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی، انہوں نے صرف شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے، انہیں گلوکار کی سابق بیوی نہ لکھا جائے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سائرہ بانو نے شوہر اے آر رحمٰن کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیا کو جاری کردہ اپنے آڈیو پیغام میں گلوکار و موسیقار کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سائرہ بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ اے آر رحمٰن کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی اینجیوگرافی کی گئی۔

ان کے مطابق وہ شوہر کی جلد اور بہتر صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور باقی لوگ بھی ان کے لیے دعائیں کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے اے آر رحمٰن کے اہل خانہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گلوکار و موسیقار کو پریشان نہ کیا جائے، پریشانی کی وجہ سے ہی ان کی طبیعت خراب ہوئی۔

سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں میڈیا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اے آر رحمٰن کی سابق بیوی نہ لکھا جائے۔

ان کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، ابھی تک طلاق نہیں ہوئی، اس لیے انہیں گلوکار کی سابق بیوی لکھنا بند کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی خود کی طبیعت دو سال سے خراب تھی، اس لیے وہ شوہر سے الگ ہوئیں تاکہ وہ ان کی بیماری کو دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اے آر رحمٰن حال ہی میں برطانوی دورے سے واپس آئے تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

سائرہ بانو نے نومبر 2024 میں اپنے بیان میں بتایا تھا کہ شادی کے 30 سال بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور علاج کے لیے شوہر سے دور ہو رہی ہیں، ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

شوہر سے شادی کے تیس سال بعد علیحدگی کا اعلان کرنے بعد بھارتی میڈیا میں ان کی طلاق کی خبریں تھیں لیکن اب سائرہ بانو نے واضح کیا ہے کہ ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025