• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm

اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کا حکومت کو خط

شائع March 18, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے حکومت پاکستان سے اپنا نام سول ایوارڈ کے لیے زیر غور لانے کی درخواست کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اولمپین ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے حکومت پاکستان کو ارشد ندیم کے ساتھ اپنی خدمات کے حوالے سے خط لکھا۔

خط میں انہوں نے بطور کوچ اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا اور حکومتی سطح پر اپنی خدمات کا اعتراف نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔

انہوں نے ارشد ندیم کے ساتھ اپنی کوچنگ کی تفصیلات تحریر کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جائے۔

اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اتھلیٹکس اور ارشد ندیم کی کامیابیوں میں میرے کردار کا جائزہ لے اور سول ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے۔

خط میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت بھی جیولن تھرو کوچ کے طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان کو بھی عالمی مقابلوں کے لیے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

بعد ازاں، ارشد ندیم کے سابق کوچ سید فیاض بخاری نے کہا تھا کہ ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025