حکومت سندھ کا 21 رمضان کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر 21 رمضان کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کر اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ بروز ہفتہ یوم علیؓ کے موقع پرصوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔