• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:31pm Maghrib 6:15pm
  • ISB: Asr 4:35pm Maghrib 6:20pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:31pm Maghrib 6:15pm
  • ISB: Asr 4:35pm Maghrib 6:20pm

لاہور: بدبخت باپ کی 12 سالہ بیٹی سے گھر میں زیادتی، ملزم ماں کی شکایت پر گرفتار

شائع March 20, 2025
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا — فائل فوٹو
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا — فائل فوٹو

ماہ رمضان المبارک میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بدبخت باپ نے 12 سالہ بیٹی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور شہر کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں 12 سالہ بچی والد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار بن گئی، بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر میں گزر بسر کرتی ہیں۔

والدہ جب کام سےگھر واپس آئی تو متاثرہ لڑکی نے زیادتی کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا، جس پر والدہ نے فوری تھانہ چوہنگ میں کارروائی کے لیے درخواست دی۔

پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 مارچ 2025
کارٹون : 20 مارچ 2025