• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

خرطوم: سوڈانی فوج نے باغی آر ایس ایف سے صدارتی محل کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

شائع March 22, 2025
فوج نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں فوجی محل کے میدان میں خوشیاں منارہے ہیں، اس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں
— فوٹو: اے ایف پی/اسکرین گریب
فوج نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں فوجی محل کے میدان میں خوشیاں منارہے ہیں، اس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی/اسکرین گریب

سوڈانی فوج نے خرطوم کے مرکزی علاقے میں واقع صدارتی محل کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جو ملک کو تقسیم کرنے کی دھمکی دینے والے حریف مسلح گروہ کے ساتھ 2 سال سے جاری تنازع میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق باغی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے چند گھنٹوں بعد کہا کہ وہ محل کے آس پاس موجود ہیں اور اس نے ایک حملہ کیا ہے جس میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ جنگجو تقریباً 400 میٹر دور تھے، فوج کی ایک ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں متعدد فوجی اور سرکاری ٹیلی ویژن کے 3 صحافی ہلاک ہوئے۔

فوج طویل عرصے سے بیک فٹ پر تھی لیکن حال ہی میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور ملک کے وسط میں آر ایس ایف سے علاقہ واپس لیا ہے۔

دریں اثنا، آر ایس ایف نے مغرب میں اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا، جنگ کی لکیروں کو سخت کر دیا ہے اور ملک کو حقیقی تقسیم کی طرف لے جا رہی ہے۔

آر ایس ایف اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں متوازی حکومت قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، حالانکہ اسے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی توقع نہیں ہے۔

آر ایس ایف نے اپریل 2023 میں نیم فوجی دستوں کے مسلح افواج میں انضمام پر جنگ شروع ہونے کے بعد خرطوم میں صدارتی محل اور شہر کے باقی حصوں پر تیزی سے قبضہ کر لیا تھا۔

فوج نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں فوجی محل کے میدان میں خوشیاں منارہے ہیں، اس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دیواروں پر گولیوں کے سوراخ ہیں۔ تصاویر میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے محل کی چادر ٹوٹتی دکھائی دے رہی ہے، بہت سے سوڈانیوں نے فوج کے اس بیان کا خیر مقدم کیا کہ محل کا کنٹرول اس کے پاس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025