• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

پاراچنار: زیر تعمیر گھر میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

شائع March 22, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے گھر سے ایک شخص کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی

ایس ایچ او پاراچنار سٹی اشتیاق حسین کے مطابق پاراچنار کی طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی افراد نے رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح آئس پیتے وقت منشیات کے عادی افراد کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا، اس دوران ایک ساتھی نے دستی بم کی پن نکال لی جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید جواد نامی نوجوان کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا، جبکہ شباب نامی ایک اور نوجوان کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025