• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

لاہور؛ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

شائع March 24, 2025
فائل فوٹو؛ ڈان
فائل فوٹو؛ ڈان

پنجاب پولیس نے پیر کے روز لاہور میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 2 گھنٹے کے اندر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چوتھے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران ذاتی طور پر کیس کی تمام کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مشتبہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 375A (اجتماعی زیادتی) کے تحت تھانہ چونگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بیان میں ڈی آئی جی کامران کے حوالے سے کہا گیا کہ ملزمان میں سے ایک نے متاثرہ کو ساہیوال سے لاہور بلایا اور اپنے رشتہ داروں کے گھر ٹھہرایا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو مسلسل دو دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عصمت دری کی سزا یا تو سزائے موت یا 10 سے 25 سال کے درمیان قید کی صورت میں ہوسکتی ہے اس کے باوجود خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے، پولیس نے بہاولنگر میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

جنوری میں، لاہور کی ایک معروف نجی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک فلیٹ میں تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ریس کورس ویمن پولیس اسٹیشن نے تین ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025