انگریز بیوپار کرنے ہندوستان آئے تو نفرتوں کے جنگل کی ذرخیزی میں تیزی سے اضافہ کرنا گوری سرکار کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا اور وہ منافقت کے شہد میں لپٹی باتیں بھی خوب کرنا جانتے تھے۔
معین اختر کی وفات کے 13 سال بعد ان کی تحریر کردہ کتاب شائع ہوئی ہے جوکہ ایک لیجنڈری میزبان، کامیڈین اور اداکار کے طور پر ان کی شخصیت کی حقیقی گواہی دیتی ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے کہا، 'ہمارے قدامت پسند معاشرے میں لوگ بات کرتے ہوئے رعایت نہیں برتتے اور مجھے اس بات کی فکر ہے کہ اس ٹراما کے اس پر کیا جذباتی اثرات مرتب ہوں گے'۔
'میں ایک ایسے والد سے ملا جن کا ایک بیٹا غیرقانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے کشتی حادثے میں ہلاک ہوا مگر وہ ایجنٹ سے پوچھنا چاہتے تھے کہ ان کا دوسرا بیٹا اسی طرح یورپ کیسے جاسکتا ہے؟'
'18ویں صدی میں ہمارا خاندان اور دیگر لوگ جو کھڑک میں بسے تھے، جب نقل مکانی کرکے کراچی آئے تب انہوں نے بیوپار کے تحفظ کے لیے یہاں قلعہ تعمیر کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا'۔
ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ناموں میں'نگر'، آباد'، 'پور' اور منڈی' جیسے الفاظ سے وابستہ جغرافیائی اور ثقافتی تاریخ معلوم ہو۔
سندھ میں مختلف درگاہوں، پیروں، بزرگوں کے عرس پر سجنے والے میلوں میں شامل ان گنت خوبصورت رنگوں میں سب سے حسین رنگ گھوڑوں کی روایتی دوڑ ہے جو آج بھی توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔
ڈیپ سیک کے بانی کو چین میں ایک ‘اے آئی ہیرو’ کے طور پر دیکھا جارہا ہے جنہوں نے چپ کی فروخت پر امریکی پابندیوں کے باوجود ٹیکنالوجی کی عالمی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔
ہم جب ڈاکٹرز کے پاس علاج کی غرض سے جاتے ہیں تو توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہمارے مرض کے مطابق درست ادویات تجویز کریں گے لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹر-فارما گٹھ جوڑ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا۔
'کبوتر پالنا اور انہیں تربیت دینا ایک مشغلہ ہے جو ہمیں اپنے مغل آبا و اجداد سے ورثے میں ملا ہے لیکن جب لوگ اسے 'کبوتر بازی' کہتے ہیں تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگتا'۔
موسمیاتی بحران بدتر ہونے اور انسانی بقا کو خطرات کے باعث عدالتوں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ چکی ہی، جن پر اب موسمیاتی بحران سے نمٹنے کی بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔
فصلوں کی باقیات جلانے سے لے کر اسموگ تک، فضائی آلودگی کا بحران مستقبل کے لیے خطرہ ہے جس سے نمٹنے کا واحد راستہ جرات مندانہ تبدیلیاں اور مربوط موسمیاتی سفارت کاری ہے۔
اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر ہیروز کی طرح سراہا گیا لیکن ان ٹیموں کے کھلاڑیوں پر قسمت اتنی مہربان نہیں۔
'جنیوا کیمپ میں ریڈ کراس نے سب کو ایک پرچہ دیا جس میں انہیں بتانا تھا کہ وہ کہاں جائیں گے؟ انہیں پاکستان، بھارت یا بنگلہ دیش میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا، اکثریت نے پاکستان کا انتخاب کیا'۔
اگلی بار آپ کو چھینک آئے یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوری طور پر خشک موسم کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اس گلدستے کو دیکھیں جو آپ کے رشتہ دار بہت پیار سے آپ کے لیے لے کر آئے ہیں۔
کھدائی کے دوران ایک قبر میں 50 سالہ آدمی کا ڈھانچہ ملا جسے ہاتھیوں کے دانتوں سے بنائے گئے موتیوں سے ڈھانپا گیا تھا جبکہ اس کے سر پر لومڑی کے دانتوں سے مزین ٹوپی تھی۔
بھگت سنگھ اور اُن کے ساتھیوں نے لاہور کے کمرہ نمبر 69 سے ہندوستان پر حکمران انگریز استعمار سے آزادی کی جنگ لڑی تھی لیکن لاہور اب اپنی تابناک تاریخ سے دور ہوتا جارہا ہے۔
فلم سازی ایک کاروبار ہے اور کوئی بھی کاروباری شخص گھاٹے کا سودا نہیں کرنا چاہتا لیکن 2024ء میں پاکستانی فلم سازوں کے نصیب میں نفع نہ ہونے کے برابر رہا۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بے گھر ہونے والے ہر 5 افراد میں سے 4 خواتین ہوتی ہیں جبکہ شدید موسمیاتی آفات خواتین کی تولیدی صحت پر بھی اثرانداز ہوتی ہیں۔