وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 8 ستمبر کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان پر معافی مانگیں، پی ٹی آئی کو سہہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک جلسے کی اجازت ہوگی، 43 شرائط پر مشتمل نوٹیفکیشن کا متن
وزیر سرمایہ کاری کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر تجارت، وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے، ذرائع
پیٹرول کے کنوئیں کھودنے، تیل صاف کرنے، ترسیل، کوئلے کی کان کنی میں مہارت رکھنے والی پاکستانی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، وزیر پیٹرولیم
معلومات نہ دینی ہوں تو اعتراض کر دیا جاتا ہے، میرے اہلخانہ کی ڈگری کا مسئلہ ہوتا تو اعتراض بجا ہوتا، آپ نے پروپیگنڈے کے لیے کرائے کے جو لوگ رکھے ہیں، اس کو بھی آج دیکھیں گے، چیف جسٹس
وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم کو ملکی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، پارٹی ذرائع کا دعویٰ
19 ستمبر کو دہشتگردوں نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی اور فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں آئی اے ای اے کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے، اے اپی پی
اقوام متحدہ مشن کے فورس کمانڈر بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر پاکستانی امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔