اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اہم شعبوں، بشمول کنیکٹیویٹی و انفراسٹرکچر، تیل و گیس، اور بندرگاہوں و بحری امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور متفقہ فیصلے کیے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، ان کیمرہ اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ امن وامان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، وزارت خزانہ کی وضاحت
ایس ایچ او قادر شیخ کے والد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا، ایس ایس پی خضدار
بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارت کے ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتا، شفقت علی خان
ایسی اصلاحات مرتب کی جائیں جو انسانی ترقی اور سماجی و اقتصادی بہتری کے ساتھ کارکردگی پر مبنی اشاریوں سے منسلک ہوں، محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کی ٹیم سے گفتگو
جولائی تاجنوری کے دوران فرنیچرکی پیداوار میں 61.61 فیصدکی کمی ہوئی، اسی مدت میں مشینری اورآلات کی پیداوار میں 26.84 فیصدکی کمی ریکارڈ ہوئی،پاکستان ادارہ شماریات
ملازمین کے الاؤنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں، وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، محمد اورنگزیب میں تحریری جواب
جسٹس احمد ندیم ارشد نے ریپ کے مبینہ مرتکب محمد افضل کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا، شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلہ کرنے کاحکم
مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں رقوم منتقل کر رہے ہیں، مفرور ملزم کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، نیب کا اعلامیہ
گلگت بلتستان حکومت چاہتی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت لازمی قرار دی جائے، عدالت نے گلگت بلتستان حکومت کی مشروط مقدمہ واپسی کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔
بڑے شہروں سے ضلعی کمیٹیاں ختم کی جائیں گی، نئی تنظیم سازی کے تحت لاہور 9 ٹاؤنز اور ایک کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، ٹاؤن کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی، ذرائع
پی ٹی آئی کے خلاف فیک اکاؤنٹس بنا کر ہمارے ورکرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، قائد اعظم کے پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے عمران خان کو قید کیا گیا، شیخ وقاص اکرم
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے گزشتہ سماعت پر کمرہ عدالت میں دھمکیاں دیں، پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
ایس ایچ او جامشورو خیر محمد ملاح اور ایس ایچ او کول مائنز زاہد جھٹیال 4 مشتبہ ملزمان کو ساتھ لیکر جانے لگے تو سہارا گاؤں کے لوگوں نے پتھراؤ شروع کر دیا، پولیس کی ہوائی فائرنگ
حیدر سعید نے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کیا، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں بھی ملوث پایا گیا، ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے، ایف آئی اے
تحصیل جڑانوالہ چک 240 جی بی میں شوہر نے پیسے مانگے، اہلیہ کے منع کرنے پر ذاکر نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا، بیوی کا پولیس کو بیان، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مختلف بینچز کے فیصلوں نے جیل انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا، عبوری ریلیف دیا جائے، عبدالغفور انجم کا مؤقف، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کرینگے۔