سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ہمارے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، لیکن پرامن مارچ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، سردار اختر مینگل
شائع11 منٹ پہلے
گوادر میں رات گئے مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ بند کرکے کم از کم 5 افراد کو قتل کردیا، کلمت میں شناختی دیکھنے کے بعد 4 افراد کو بس سے اتار کر گولیاں ماری گئیں۔
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز بعد بحال ہوگئیں۔ یہ احتجاج بلوچستان میں ریاستی اقدامات اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ہے، بی وائی سی
مظاہرین نے لاشوں کی شناخت کیلئے گزشتہ روز سول ہسپتال میں مظاہرہ کیا، مردہ خانے سے 5 لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے 3 لاشیں برآمد کرلیں، متعدد افراد گرفتار
یونیورسٹی آف بلوچستان کے بعد سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف تربت نے بھی کیمپس میں کلاسز روک کر ورچوئل کلاسز کا آغاز کردیا، مزید 2 جامعات آج فیصلہ کریں گی۔
جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے ، تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت ، عملہ معمول کے مطابق یونیورسٹی آئے گا، نوٹیفکیشن
ایس ایچ او قادر شیخ کے والد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا، ایس ایس پی خضدار
کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل، جعفر ایکسپریس کو متاثرہ مقام سے نہیں ہٹایا جاسکا، متاثرہ ٹریک کی مرمت بھی نہ ہوسکی۔
ریلوے حکام کی 3 روز میں ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت، جعفر ایکسپریس کی تباہ حال مسافر کوچز اور انجنوں کی مرمت کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ
ٹرین ڈرائیور اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق، خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن میں انتہائی احتیاط کی جارہی ہے، سیکیورٹی ذرائع
دہشتگرد کچھ مسافروں کو یرغمال بنا کر پہاڑی علاقے میں لے گئے، لیکن سیکیورٹی فورسز اس وقت ہر طرف سے حرکت میں ہیں، اور سب لوگوں کو بازیاب کروایا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
گرفتار افغان دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد، دہشتگرد اسام الدین ولد گل شاد نے پشین جاکر دہشت گردی کی کارروائی کرنے کے منصوبے کا اعتراف کرلیا، سیکیورٹی ذرائع