موسم میں کافی بہتری آئی ہے، سارا کریڈٹ ہوا کو دیا جا رہا ہے، اسموگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے والے افسران کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے، جسٹس شاہد کریم
شائع20 نومبر 202405:58pm
پیٹرول پر چلنے والی 5 ہزار سے زیادہ اور 2 ہزار الیکٹرک بائیکس کی تقسیم مکمل ہو چکی، بائیکس کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار 200 کر دی گئی، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
لاہور، ملتان میں تمام سرکاری، نجی یونیورسٹیاں، کالجز ، اسکولز ، کھیلوں، نمائش اور فیسٹیولز سمیت تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی برقرار رہے گی، ڈی جی ماحولیات پنجاب
گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا، اس بار 100 فیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا، مریم اورنگزیب
موجودہ حکومت نے اسموگ کے حوالے پہلے کی نسبت بہتر کام کیا، مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مستقل پالیسی لانی ہوگی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
گزشتہ منگل کو لاہور میں اسموگ سے متاثرہ 900 مریض ہسپتال لائے گئے، فضائی آلودگی فالج، دل کے دورے اور پھیپھڑوں کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت
سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 نشستوں کے لیے 18 نومبر سے 3 دسمبر تک درخواستیں وصولی کی جائیں گی، قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی، وفاقی وزیر مذہبی امور
پولیس اہلکار مغوی نوجوان کو جلو موڑ کے قریب کوارٹرز میں لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے گھر والوں سے 30 لاکھ بھتہ طلب کر تے رہے، ایف آئی آر کا متن