• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm

’کیا لوگوں کو کبھی اپنی ماؤں سے ڈانٹ نہیں پڑی؟‘ فیصل قریشی کا والدہ کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

شائع May 23, 2024

اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ویڈیو پر ایسا ردعمل دیا کہ ایسا لگا انہیں کبھی اپنی ماؤں سے ڈانٹ نہیں پڑی، ویڈیو وائرل ہوئی تو انہیں خود بہت ہسنی آئی تھی۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے سما ٹی وی کے ایک پروگرام میں بذریعہ فون کال شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی وائرل ویڈیو سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

فیصل قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر لوگوں کو صرف لائکس چاہیے، لوگ اچھے اور مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کے بجائے منفی چیزوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ویڈیو وائرل ہوئی تو انہیں بہت ہنسی آرہی تھی، اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو کہہ دیا تھا کہ ویڈیو پر ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہوں نے پھر بھی ردعمل دیا اور وہ پھر بھی ہنستے رہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ لوگ جس طرح ردعمل دے رہے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں اپنی ماؤں سے کبھی ڈانٹ نہیں پڑی اور ان کے والدین کبھی ان سے ناراض نہیں ہوئے۔

اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے بالخصوص اصل ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا جاتا ہےجس کی وجہ سے بات خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پیسا کمانا ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں کیا کہا تھا؟

فیصل قریشی کی والدہ کی ویڈیو 20 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی ویڈیو کچھ ہفتے قبل دیے گئے انٹرویو کی کلپ تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں افشاں قریشی بیٹے فیصل قریشی کے کردار اور شخصیت پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہائوسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہائوسز میں داخل نہ کرائیں۔

تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے فیصل قریشی کی والدہ کے انٹرویو کی کلپ کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا، جس سے سننے والے یہ سمجھے کہ اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2024
کارٹون : 25 جون 2024