صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے رواں سال کے دوران ہونے والی مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے والد، بھائی اور سابق شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور جوڑے قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا، پنجاب پولیس
اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے چھاپے مارے گی۔
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
اٹک ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر انتظار شاہ نے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر ملک اسرار احمد اور ایڈوکیٹ ذوالفقارمرزا کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مرنے والے 4 افراد ڈجکوٹ ڈسپوزل اسٹیشن کے ملازم تھے جو کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں گرے جبکہ ملازمین کو بچانے کی کوشش میں ایک رضاکار بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔
موٹروے سالٹ رینج پر گیس کنٹینر بریک فیل ہونے پر بےقابو ہوگیا اور دیگر گاڑیوں سے جاٹکرایا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔