شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی، آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا۔
نیلامی میں 12 ماہ کی مدت پر منافع 41 بی پی ایس کم کرکے 11.38 فیصد کر دیا گیا، جو 8 جنوری کی نیلامی میں 49 بی پی ایس تھا، جنوری میں 90 بی پی ایس کی کمی کی جاچکی
وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم، ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی، ملازمین کو سر پلس پول یا دیگر اسامیوں میں ضم کیا جائیگا۔
نومبر 2024 کے اختتام تک گردشی قرضہ 2 ہزار 381 ارب روپے رہا، نومبر 2023 میں یہ 2 ہزار 678 ارب روپے تھا، گردشی قرض تقریباً 11 فیصد کم ہوا ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ
دونوں بینکوں سے ایک ارب ڈالر 6 سے 7 فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے، محمد اورنگزیب کا رائٹرز کو انٹریو
ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے تو سالانہ 25 کروڑ روپے آمدنی والے کو بھی ٹیکس دینا چاہیے، ماہانہ ڈھائی کروڑ کی آمدن کرنے والا 6 لاکھ تو کماتا ہوگا، راشد لنگڑیال کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
جولائی تا دسمبر غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ بڑھ کر ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں صرف 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا، اسٹیٹ بینک
جولائی تا دسمبر مالی سال 25 کے دوران ملکی برآمدات 11.04 فیصد اضافے کے ساتھ 16.64 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 14.98 ارب ڈالر تھیں، ادارہ شماریات
جولائی تا دسمبر مجموعی درآمدی بل 6.52 فیصد اضافے کے ساتھ 27.84 ارب ڈالر رہا، خام مال، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، مشینری اور گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا۔
چینی سرمایہ کاروں سے 20 کروڑ ڈالر جمع کرنے کا ارادہ ہے، ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کرنے کے لیے معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کررہے ہیں، محمد اورنگزیب
پاکستان میں توانائی کے شعبے اور محصولات کو متحرک کرنے، اہم اصلاحات کے نفاذ میں مدد جاری رکھی جا سکے گی اور عطیہ دہندگان کی صف بندی کو مضبوط بنایا جا سکے گا، حکام
2025 کے پہلے 6 ماہ امید افزا ہوں گے، کیوں کہ بینک اور اسمبلرز شرح سود میں کمی کے رجحان کے درمیان پروموشنل آفرز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، مشہود علی خان
پاکستان کی 'وسیع مارکیٹ، ٹیکس مراعات اور یورپ کے ساتھ ہم آہنگ معیارات پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے مسابقتی برتری فراہم کرتے ہیں، چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلک روڈ اسسٹنس
اگر حکومت مالی سال 2025 کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو برقرار رکھ سکتی ہے تو ایکسچینج ریٹ میں استحکام میں بہتری آئے گی جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہوگا، ماہرین