ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ٹک ٹاک اسٹیٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نازیبا زبان کا استعمال کیا، جسے شکایت کنندہ اور 2 دیگر افراد نے پولیس کے علم میں لایا تھا۔
خاتون نے کلورکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر اسلم کے گھر سے ان کے داماد کی رولیکس گھڑی چوری کرکے اپنے دوست کو تحفے میں دے دی تھی، دوست فرار ہوگیا، پولیس نے تشدد کا الزام مسترد کردیا۔
بارشوں کی اس شدید کمی کا اثر زیر کاشت اراضی خاص طور پر بارشوں پر انحصار کرنے والے خطوں میں ربیع کی فصلوں کے لیے دستیاب محدود پانی پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔
دنیا کی 2 ہزار 92 جامعات میں قائداعظم یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی، کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے 401 سے 800 کے درمیان پوزیشن لی۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا مریم نواز اور ان کی مرحومہ والدہ سے متعلق تصاویر اور معلومات دسویں جماعت کی پاکستان اسٹڈیز کی نصابی کتاب میں شامل کی جائیں گی۔
عبادت گاہ ملک کے پہلے وزیر خارجہ نے تعمیر کروائی تھی، انہدامی کارروائی 16 جنوری کو کی گئی، سرکاری نوٹس میں عبادت گاہ کی تعمیر میں 13 فٹ جگہ پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
طلبہ و طالبات کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے پنجاب اسمبلی تک ریلی، مظاہرین کا طلبہ، انسانی حقوق کے نمائندوں اور ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ