میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کردی گئیں، تفتان بارڈر کراسنگ پر حکام کو آج میتیں مل جائیں گی، آبائی علاقوں تک بھیجنے کے انتظامات مکمل
سردار اختر مینگل کی زیر صدارت کانفرنس میں ریاست کی 'سخت گیر' پالیسی مسترد، 1948 میں بلوچستان کے پاکستان کیساتھ الحاق کی دستاویز سے متعلق آئینی تحفظ پر عمل درآمد کا مطالبہ۔
عبدالغفور حیدری اور مولانا واسع کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیپلز پارٹی ہمارے دھرنے کے مقام پر جلسہ کرکے دکھائے، اخترمینگل کا چیلنج
بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی، وکلا برادری کی جانب سے طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش پر تنقید، حکومت کے اختر مینگل سے مذاکرات جاری
بلوچستان کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف کا لاہور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں اظہار خیال، سیکیورٹی، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
گوادر میں رات گئے مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ بند کرکے کم از کم 5 افراد کو قتل کردیا، کلمت میں شناختی دیکھنے کے بعد 4 افراد کو بس سے اتار کر گولیاں ماری گئیں۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کے بعد سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف تربت نے بھی کیمپس میں کلاسز روک کر ورچوئل کلاسز کا آغاز کردیا، مزید 2 جامعات آج فیصلہ کریں گی۔
ٹرین ڈرائیور اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق، خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن میں انتہائی احتیاط کی جارہی ہے، سیکیورٹی ذرائع
دہشت گردوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ کو 2 مقامات پر بلاک کیا، پارلیمانی سیکریٹری لیاقت علی لہری کے محافظوں سے ہتھیار چھین لیے، فورسز سے ایک گھنٹے جھڑپ کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ملزم سبی روڈ پر بہن کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون اور مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والا شخص سرکاری ملازم تھا، پولیس حکام
افسوس ناک واقعہ بارکھان کی یونین کونسل رڑکن میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، 40 مسلح ملزمان نے گاڑی کو رکا، شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد موقع پر گولیاں مار دیں
دہشتگردوں کا نوشکی کے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ، فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی، شدید فائرنگ کا تبادلہ، سرچ آپریشن شروع، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار مذمت