• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

یوم یکجہتی کشمیر — تصاویر

شائع February 6, 2014

ملک میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا مختلف شہروں میں شمعیں جلائی گئیں اور ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے حکومت سے تنازع کشمیر کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سیاسی ،مذہبی اور اقلیتی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مذہبی جماعتیں پیش پیش رہیں جماعت اسلامی نے لاہور میں جلسہ کیا جماعت الدعوۃ نے ریلی نکال کر ہندوستانی مظالم کی مذمت کی۔

مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے احتجاجی کیمپ لگائے جبکہ انصاف یوتھ ونگ نے شمعیں روشن کیں۔

اسلام آباد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پریس کلب سے میلوڈی تک مارچ کیا اور جماعت اسلامی نے بھی ریلی نکالی جس سے منور حسن نے خطاب میں کہا کہ  کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

دفاع پاکستان کونسل نے اسلام آباد پریس کلب پر مظاہرہ کیا مولانا سمیع الحق نے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی سے لیاقت بلوچ نے خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر پر خاموشی پر عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا،  کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جلسے جلوسوں اور سیمینارز سمیت شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے کشمیر ڈے پر صرف مذمتی بیان جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا جبکہ انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لیے شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تحریک انصاف نے چیئرنگ کراس پر احتجاجی کیمپ لگائے، تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب کے دوران حکومت کو ہی  آڑے ہاتھوں لیا۔

جبکہ سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے لڑا کے سیاستدانوں کو کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنا تمام ملت پاکستان کا اخلاقی فریضہ ہے۔