• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm

قومی ٹیم کے ہاتھوں افغانستان کی ہار

شائع February 28, 2014

پاکستان نے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستا ن کو 72رنز سے ہراکر پانچ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں، افغانستان کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 249کے ہدف کے جواب میں 47.2 اوورز میں 176رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فتح اللہ کے شہاب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 249 کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 47 اوور میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے اننگ کا آغاز محمد شہزاد اور نور علی زادران نے خاصی تیز رفتار میں کیا۔

تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکا اور افغانستان اپنی پہلی وکٹ 32 رنز پر اس وقت گنوا بیٹھا جب شہزاد عمر گل کی باؤلنگ پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین زادران تھے جنہیں سعید اجمل نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ افغانستان کا مجموعی اسکور اس وقت دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 65 رنز تھا۔

استانکزئی اور نوروز منگل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز جوڑے۔

اصغر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی افغان بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

افغان ٹیم کا آخری بلے باز 176 پر آؤٹ ہوا جس کے بعد پاکستان کو 72 رنز کی فتح نصیب ہوئی۔

تاہم 55 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان حمزہ ہوتک کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

میچ کی خاص بات افغانستان کی نپی تلی باؤلنگ اور شاندار فیلڈنگ تھی جس نے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

عمر اکمل اور انور علی کے درمیان 60 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی جس نے پاکستان کو پوری تباہی سے بچالیا۔

عمر اکمل آخری اوور میں اپنی سنچری مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ یہ ان کے کریئر کی دوسرے سنچری ہے۔

انور علی 177 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تاہم عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پہلے عمر گل اور پھر سعید اجمل کے ساتھ اہم پارٹنرشپس قائم کیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ نے تین، سعید اجمل نے دو، عمر گل نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کا اگلا میچ اتوار کو ہندوستان کے ساتھ ہوگا جبکہ جمعے کو سری لنکا اور ہندوستان مدمقابل ہوں گے۔