• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

پاکستان جنوبی ایشیا کا نیا باڈی بلڈنگ چیمپئن

شائع March 10, 2014

پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 10 ویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نیپال کے 40 تن سازوں نے سینئرز کی 9 اور جونیئرز کی 2 کیٹگریز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس حاصل کر کے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

دسویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2014 میزبان پاکستان نے 49 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی جبکہ مسٹر ساؤتھ ایشیا  شوکت شہزاد اور جونیئر مسٹر ساؤتھ ایشیا فہد نسیم بٹ بھی پاکستان کے نام رہا۔

چیمپئن شپ کی سینئر کیٹگریز کے 55 کلو گرام وزن میں نیپال کے سوجان تامین نے پہلی، پاکستان کے غلام عباس نے دوسری اور پاکستان ہی کے محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ساٹھ  کلو گرام کلاس میں نیپال کے گیان نیرائن ماہرجان نے پہلی، پاکستان کے عابد محمود نے دوسری جبکہ پاکستان ہی کے مجاہد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جونیئرز کی دو کیٹگریز کے 70 کلو گرام مقابلے میں افغانستان کے بریلائی نے جبکہ 70 کلو گرام سے زائد وزن کیٹگری میں پاکستان کے فہد نسیم بٹ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے چار گولڈ، 8 سلور اور 8 برانز میڈل اپنے نام کیے جبکہ افغانستان نے تین گولڈ اور نیپال نے دو گولڈ میڈل جیتے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد، صوبائی وزیر میاں مجتبٰی شجاع الرحمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور تھے جنہوں نے فاتح تن سازوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر کھیلوں کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔